اسلام آباد :اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (UNODC) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں افیون کی کاشت 2025 میں کچھ کم ہوئی ہے، تاہم ملک اب بھی دنیا کے تین بڑے افیون پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، اس سال تقریباً 10,200 ہیکٹر رقبے پر افیون کاشت کی گئی، جب کہ 2023 میں یہ رقبہ 10,800 ہیکٹر اور 2024 میں 12,800 ہیکٹر تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ کاشت میں کمی آئی ہے، افغانستان میں افیون کی پیداوار عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔