مینول ٹیکس فائلرز کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع، اب 30 نومبر تک جمع ہوگی

04:47 PM, 6 Nov, 2025

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مینول ٹیکس فائلرز کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر 2025 تک توسیع کر دی ہے۔

  ترجمان کے مطابق   آن لائن ریٹرن فائل کرنے کے لیے مینول ٹیکس دہندگان کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ آسانی سے ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک ہو سکیں۔ پاکستان بھر میں تمام ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل قائم کیے جائیں گے جو مینول ریٹرن فائلرز کو رہنمائی اور تکنیکی مدد فراہم کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کی جائیں گی تاکہ ٹیکس دہندگان بلا رکاوٹ اپنی ریٹرنز جمع کرا سکیں۔

مزیدخبریں