وزیراعظم کی 27 ویں ترمیم کے لیے حمایت کی درخواست، پیپلزپارٹی نے موقف واضح کر دیا

07:44 PM, 6 Nov, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست کی۔ پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی اپنے تمام اہم فیصلے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) میں زیرِ بحث لاتی ہے۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ صوبوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور این ایف سی اور 18 ویں ترمیم میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔ ان کے مطابق، صوبوں کے حوالے سے پارٹی کا موقف واضح اور مستحکم ہے۔

مزیدخبریں