حکمران غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں: شیخ رشید

10:58 AM, 6 Oct, 2017

پاکستان عوامی مسلم لیگ  کے سربراہ شیخ رشید  نے کہا کہ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ جاگتے رہنا کیونکہ یہ مہینہ اہم ہے ، ان کی ترمیم سے پہلے قوم کو بیدار ہونا چاہیے تاکہ وہ یہ فیصلہ کر سکے کہ یہ آئین میں ترامیم ملک اور قوم کیلئے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے دبئی ایئر پورٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر ذلت آمیز شکست کے بعد یہ نام نہاد حکومت آئین اور قانون میں عدالیہ اور اداروں سے متعلق اکثریت کی بنیاد پر مزید ترامیم لانا چاہتی ہے. یہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور اس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ان کی دماغی حالت قابل رحم ہے۔

مزیدخبریں