لاہور قلندر نے شعیب اختر کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور قلندر نے شعیب اختر کی خدمات حاصل کرلیں

لاہورپاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندز نے تیسرے سیزن میںقومی ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو بطور مینٹورمنتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا سیزن 2018کے اوائل میں منعقد کیا جائے گا ،جس میں پاکستان کرکٹ کے بڑے ،بڑے نام سیزن میں منسلک ہورہے ہیں ،وسیم اکرم اس سیزن میں پہلی بار شامل ہونے والی ٹیم ملتان ٹیم کے ساتھ ہیں ،جبکہ وقار یونس اسلام آباد یونائٹیڈکو میچ کے ہنرسکھائیں گے،پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن میں یہ پہلاموقع ہے کہ وسیم اور وقار کے شاگرد شعیب اختر بھی ان کے سامنے اپنی ٹیم لے کر آئیں ہیں۔

1751e91fceb1a762485628f21d359d7f


اس موقع پر شعیب اختر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں لاہور قلندرز کی جانب سے مینٹور بنائے جانے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں اور نوجوان اور باصلاحیت کی صلاحیتوں کو نکھارنا پسند کروں گا۔