شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 

شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 

لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی انتقام ہے،ضمنی انتخابات سے قبل انہیں گرفتارکرنا انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔ حکومت وقت نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ شہباز شریف کی بدولت پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہوا،ضمنی انتخابات سے قبل انہیں گرفتارکرنا انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔