ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر ایک کھرب، 17 ارب سے زائد کے فنڈز جاری

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر ایک کھرب، 17 ارب سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویڑنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب17ارب 67کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کئے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 30کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4 ارب 45کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے5 ارب 25کروڑ، این ایچ اے کے لیے21 ارب 70کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لیے7 ارب 39کروڑ، واٹر ریسورس ڈویڑن کے لئے 17 ارب 37کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویڑن کے لیے 86کروڑ 16 لاکھ کے فنڈز جاری کئے۔

اس کے علاوہ ریونیو ڈویڑن کے لئے 28کروڑ 34 لاکھ، ریلویز ڈویڑن کے لئے 4 ارب 70 کروڑ، پاورٹی ڈویڑن کے لئے 2 کروڑ 70 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے 70 کروڑ 90 لاکھ، پٹرولیم ڈویڑن کے لئے 35کروڑ 72 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے7 کروڑ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے لئے3 کروڑ89 لاکھ ، صحت ڈویڑن کے لئے2 ارب 30کروڑ75 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویڑن کے لئے 2 ارب 40کروڑ، نارکوٹکس ڈویڑن کنٹرول کے لئے ایک کروڑ، میری ٹائم افیئرڈویڑن کے لئے 27 کروڑ 97 لاکھ، لائ جسٹس ڈویڑن کے لئے 19 کروڑ 82 لاکھ، داخلہ ڈویڑن کے لئے 2 ارب 95کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویڑن 18 کروڑ 58 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویڑن کے لئے ایک ارب 8کروڑ 51 لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے۔

انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویڑن کے لئے 6 کروڑ 21 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویڑن کے لئے16کروڑ، انسانی حقوق ڈویڑن کے لئے 5کروڑ 12 لاکھ، ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویڑن کے لئے ایک ارب74 کروڑ 73 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 5 ارب 61کروڑ، فارن افیئرز ڈویڑن 20 لاکھ، فنانس ڈویڑن کے لئے 12 ارب 93کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویڑن کے لئے89کروڑ 52 لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے۔

سٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے لئے 5 کروڑ 65 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویڑن کے لئے 31 کروڑ58 لاکھ، ڈیفنس ڈویڑن کے لئے 13 کروڑ 20 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویڑن کے لئے 5کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویڑن کے لئے ایک ارب، کامرس ڈویڑن کے لئے 2 کروڑ، کابینہ ڈویڑن کے لئے 13ارب88 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے ایک کروڑ 60، ایوی ایشن ڈویڑن کے لئے 21کروڑ 95 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔