بالی وڈ کی کئی اداکاراؤں کو والد کا " آشیر باد " حاصل ہے

بالی وڈ کی کئی اداکاراؤں کو والد کا

بالی وڈ میں کئی ایسے فنکار والد موجود ہیں جو شوبز انڈسٹری میں کامیابی کے لئے اپنی بیٹیوں کی رہنمائی کرتے ہیں ۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں فنکاروں کی ان بیٹیوں کو دیگر فنکاروں کی نسبت جلد کامیابی مل جاتی ہے اور ان کی مہارت ان کو اپنے شعبے میں مزید نمایاں کردیتی ہے ۔ 

ایسے ہی چند فنکار والدین کی بیٹیوں کا احوال جانتے ہیں ۔ 

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں ان کی بنائی ہوئی فلموں نے بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں ۔ بالی وڈ میں مہیش بھٹ کی دو بیٹیوں  پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ نے بھارتی سینما کو کئی سپرہٹ فلمیں دی ہیں ۔ 

پوجا بھٹ نےڈیڈی دل ہے کہ مانتا نہیں ، چاہت پریم دیوانے ، بارڈر، سڑک جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے ۔ مہیش بھٹ کی دوسری بیٹی عالیہ بھٹ ان دنوں بالی وڈ انڈسٹری کی ٹاپ سٹارز میں شامل ہیں ۔ فلم سنگھرش سے کیرئیر کا آغاز کیا اور اب تک سٹوڈنٹس آف دی ائیر ،زیرو،بدری ناتھ کی دلہنیا،انگریزی میڈیم سمیت کئی فلموں میں جانداری اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔ 

عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ نروس ہوتی ہیں یا کسی مسئلے کا شکار ہوتی ہیں تو وہ فوری طور پر اپنے والد مہیش بھٹ سے مدد لیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے والد ہمیشہ ان کی مدد کرتے ہیں  عالیہ کا کہنا ہے کہ ’’میرے والد میرے دوست کی طرح ہیں۔ میرا ہر مسئلہ بغور سنتے ہیں اور مجھے تجاویز پیش کرتے ہیں ۔ 

شتروگھن سنہا اور سوناکشی سنہا

ماضی کے معروف اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سونا کشی سنہا بھارت کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہیں فلم دبنگ ، سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی سوناکشی سنہا اب تک سن آف سردار ، دبنگ ٹو ، دبنگ تھری ، کلنک ، نور اکیرا جیسی فلموں میں دھوم مچا چکی ہیں ۔ جبکہ ان کے والد کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی بیٹی پر فخر ہے اس نے کئی فلموں میں ایسے ایکشن سین کئے ہیں کہ شائد وہ میں بھی نہیں کرسکا ۔ 

 امیتابھ بچن اور شویتا بچن نندا

بھارتی فلموں کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا نے اداکاری تو نہیں کی لیکن انہوں نے فیشن ڈیزائنر کے شعبے میں خوب نام کمایا ہے ۔ بگ بی کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی بیٹی شویتا پر ناز ہے۔ جس نے اپنے برانڈ کے ذریعے بھارت بھر میں شہرت حاصل کی ہے ۔ شویتا بچن کو اپنے کلاتھنگ برانڈ ’ایم ایکس ایس ورلڈ کی لاؤنچ کے موقع پر والد کی طرف سے بھرپورسپورٹ حاصل تھی ۔  

 بھارتی فلموں کے کنگ شاہ رخ خان اور سہانا

بھارتی فلموں کے کنگ شاہ رخ خان اکثر اپنی بیٹی سہانا خان کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں ۔ کئی فلمی اور غیرفلمی تقریبات میں ان کی کئی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں ۔ شاہ رخ خان کا یہ کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گلیمر کی دنیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش کئی مرتبہ ناکام ہوتی نظر آئی جب سہانا خان کو انٹرنیشنل میگزینز اور سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرتے دیکھا گیا ۔ شاہ رخ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پہلے تعلیم یافتہ بنانا چاہتے ہیں ۔ 

سہانا خان نے ابھی کوئی فلم تو نہیں کی لیکن وہ سوشل میڈیا پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی رہتی ہیں ۔ 

اشوک چوپڑہ اور پرینکا چوپڑہ

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے والد کا تعلق بھارتی آرمی سے تھا اور انہوں نے پریانیکا چوپڑا کو بطور ماڈل آگے لانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ سال 2013 میں پریانکا چوپڑہ کے والد اشوک چوپڑہ کا انتقال ہوا تو ایک انٹرویو میں پریانکا کا کہنا تھا کہ ان کے کیرئیر میں ان کے والد کا بہت ہاتھ تھا ان کی کامیابیاں میرے والد کی بدولت تھیں ۔ 

پریانکا چوپڑا نے 2000 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا تھا ان کی کئی فلمیں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہیں ۔ 

چنکی پانڈے اور آننیا پانڈے

بھارتی فلموں کے معروف اداکار چنکی پانڈے اب فلموں میں ان نہیں ہیں لیکن کبھی کبھار کسی فلم میں جلوہ افروز ہوجاتے ہیں ۔ ان کی بیٹی آننیا پانڈے نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو سے کیا تھا۔ فی الحال وہ کافی پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں۔ چنکی پانڈے نے کئی انٹرویوز میں کہا ہے کہ میں اپنی بیٹی کے کام سے متاثر ہوں اور اس کو سپورٹ کرتا رہوں گا ۔

 جیتندر اور ایکتا کپور

ماضی کے معروف اداکار جتیندر ( جمپنگ جیک ) ایک کامیاب اداکار رہے ان کی بیٹی ایکتا کپور بھی کسی سے کم نہیں ۔ فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اور کامیاب فلمساز ایکتا پور کو پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت حاصل ہے ۔ ان کے والد جیتندر کہتے ہیں کہ ایکتا کو سپورٹ ضرور کرتا ہوں لیکن اس نے کامیابی اپنی محنت سے حاصل کی ہے ۔