نور مقدم کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

Noor Muqaddam Murder case: Parents of accused Zahir Jaffer approach Supreme Court for bail
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔

اس سے قبل سیشن کورٹ نے بھی ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ اب ملزم کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ ان دونوں پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے۔

ذاکر فیملی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ شروع دن سے میرے موکل نے نور مقدم کے قتل کی مذمت کی، وہ اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں بلکہ نور مقدم کے متاثرہ خاندان کیساتھ کھڑے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ظاہر جعفر کے والدین کا بیٹے کی جانب سے نور مقدم کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی دونوں نے حقائق کو چھپایا اور نہ ہی وہ قتل کے بارے میں آگاہ تھے۔ ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی نے اپنے بیٹے ملزم ظاہر جعفر سے لاتعلقی کرتے ہوئے قید سے رہائی کی استدعا کی تھی۔