ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین انتقال کرگئے

12:54 PM, 6 Oct, 2025

جمیکا : ویسٹ انڈیز کے معروف سابق کرکٹر اور 1975 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برنارڈ جولین کے انتقال کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

برنارڈ جولین نے اپنے کیریئر کے دوران 24 ٹیسٹ اور 12 ون ڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔ وہ بائیں ہاتھ سے تیز گیند بازی کرنے والے ایک مؤثر آل راؤنڈر تھے۔ انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 866 رنز بنائے اور 50 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ون ڈے کرکٹ میں ان کے حصے میں 18 وکٹیں آئیں۔

1982 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی متنازعہ "باغی ٹیم" کا حصہ بننے پر انہیں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ان کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اختتام کو پہنچا۔ برنارڈ جولین کی خدمات اور کارکردگی کو شائقین کرکٹ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزیدخبریں