پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری

12:02 PM, 6 Oct, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 169,220 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنا اور ملکی معیشت میں بہتری کے اشارے مارکیٹ کو مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انڈیکس 500 پوائنٹس بڑھ کر ایک نئی ریکارڈ سطح 168,990 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو مارکیٹ کی مضبوطی کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزیدخبریں