لاہور میں آج ہلکی بارش کا امکان، فضائی آلودگی کا معیار بہتر

03:02 PM, 6 Oct, 2025

لاہور: پنجاب کے سموگ اور موسمیاتی پیشگوئی کے جدید مرکز نے 6 اکتوبر کے لیے موسمی اور فضائی آلودگی کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔ پنجاب کے پہلے سموگ کی نگرانی اور پیشگی اطلاع دینے والے نظام کے مطابق، 6 اکتوبر کو لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے فضائی آلودگی کے معیار میں بہتری متوقع ہے۔

مرکز کے مطابق، لاہور کا اوسط فضائی آلودگی انڈیکس (AQI) 115 رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو معتدل درجے میں آتا ہے اور شہریوں کی صحت پر کم اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

ماحولیاتی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ صحت متاثر نہ ہو۔

مزیدخبریں