جارجیا میں آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2025: پاکستانی فائٹرز کی شاندار کارکردگی

03:31 PM, 6 Oct, 2025

اسلام آباد:جارجیا میں منعقدہ آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2025 میں پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) فائٹرز نے عالمی چیمپئنز کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

لائٹ ویٹ کیٹیگری میں شہاب علی نے یوکرین، زیمبیا اور تاجکستان کے چیمپئنز کو شکست دے کر ایونٹ کے "فائٹر آف دی ٹورنامنٹ" کا اعزاز حاصل کیا۔ اسٹراؤ ویٹ کیٹیگری میں عبدالمنان نے موجودہ عالمی چیمپئن علی یور سوونبردیئف کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔ فیدر ویٹ میں ایان حسین نے بلغاریہ کے قادرجان عیسیٰ کو شکست دی، جبکہ پروفیشنل فائٹر اسماعیل خان نے آذربائیجان کے حریف کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے فتح حاصل کی۔

پاکستانی خاتون فائٹر بانو بٹ کو فائٹ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے علاج کے تمام اخراجات پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن نے خود برداشت کیے۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر عمر احمد کو آئی ایم ایم اے ایف ایشیا بورڈ میں ساؤتھ ایشیا کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیڈریشن عالمی معیار کے شوقیہ فائٹرز کو پروفیشنل میدان میں لانے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں