لاہور: محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی ملکیت اپنے نام منتقل کرنے میں تاخیر کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے اضافی جرمانے عائد کر دیے ہیں۔نمائندہ نیو نیوز لاہور ادریس شیخ کے مطابق موٹر گاڑیاں آرڈیننس 1965 کی دفعہ 43 کے تحت پنجاب موٹر گاڑیاں قواعد 1969 میں فوری ترمیم کی گئی ہے، جس کے مطابق گاڑی خریدنے کے بعد ملکیت ٹرانسفر میں تاخیر کرنے والوں کو مقررہ فیس کے علاوہ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، 2 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل نئی پالیسی میں جرمانے کی تفصیل کچھ یوں ہے
31 سے 60 دن کی تاخیر پر: موٹرسائیکل/سکوٹر کے لیے 1,000 روپے، دیگر گاڑیوں کے لیے 10,000 روپے اضافی جرمانہ۔
61 سے 90 دن کی تاخیر پر: موٹرسائیکل/سکوٹر کے لیے 2,000 روپے، دیگر گاڑیوں کے لیے 20,000 روپے جرمانہ۔
91 سے 120 دن کی تاخیر پر: موٹرسائیکل/سکوٹر کے لیے 4,000 روپے، دیگر گاڑیوں کے لیے 30,000 روپے اضافی جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر میں بروقت اقدام کریں تاکہ اضافی جرمانے سے بچا جا سکے۔