معروف بھارتی اداکارہ کا"بلیو ویل "نامی گیم کے بارے میں اہم پیغام

معروف بھارتی اداکارہ کا

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ انیتا حسن اندانی نےاپنے مداحوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلیو ویل گیم کا بائیکاٹ کر دیں ۔

  انیتا نےبھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو موت کے کھیل پر مبنی گیم نہیں کھیلنی چاہیے۔ ایسی گیمز کھیلنے سے پہلے اپنے ماں باپ اور چاہنے والوں کے بارے میں سوچنا چائیے۔
یاد رہے کہ بلیو ویل موت پر مبنی گیم ہےجس میں گیم کھلنے والا آخر میں خود کشی کر لیتا ہے۔اس گیم کی بنا پر 150معصوم بچے ابھی تک اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ابھی تک یہ خونی کھیل جاری ہے۔