امارات میں بھی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

امارات میں بھی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

اجمان:متحدہ عرب مارات کے مختلف علاقوں فوجیرہ، اجمان اور راس الخیمہ وغیرہ میں شدیدطوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔
بارشوں ، سیلاب اورطوفانوں نے چین ، امریکا اور پاکستان کے شہر کراچی میں ہی تباہی نہیں مچائی بلکہ یہ سلسہ اب متحدہ عرب مارات تک جا پہنچاہے ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب مارات کے مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فوجیرہ، اجمان اور راس الخیمہ وغیرہ وہ علاقے بتائے جا رہے ہیں جہاں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی اطلاعات ہیں۔اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارشوں کا سلسلہ ایک دو دن تک مزید جارہ سکتا ہے۔