طلال چوہدری نے اپنی نااہلی کیخلاف اپیل دائر کر دی

طلال چوہدری نے اپنی نااہلی کیخلاف اپیل دائر کر دی
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے توہین عدالت کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

طلال چودھری نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیاہے کہ توہین عدالت کیس میں الزام ثابت کئے بغیرسزا دی گئی،عدالتی فیصلہ قانون کی نظرمیں درست نہیں،کالعدم قراردیاجائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کو 5 سال کیلئے نااہل قراردیاتھا۔