ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دینے کے بعد بھارتی اداکار اور اداکارائیں بھی میدان میں آ گئیں

ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دینے کے بعد بھارتی اداکار اور اداکارائیں بھی میدان میں آ گئیں
کیپشن: سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دینے والی قانونی شق 377 کو منسوخ کر دیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نئی دلی: بھارتی سپریم کورٹ نے 2013 میں دیئے گئے اپنے ہی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنیچ نے متفقہ فیصلہ دیتے ہوئے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دینے والی قانونی شق 377 کو منسوخ کر دیا جس کے بعد ملک میں اب ہم جنس پرستی جرم نہیں ہو گا۔بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم جنس پرستوں کو عام شہریوں کے حقوق حاصل ہیں، ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا اعلیٰ ترین انسانیت ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ادکارائیں فیصلے کے حق میں میدان میں آ گئیں ہیں اور اسے شاندار اقدام قرار دیدیا ہے۔

ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دینے کے فیصلے پر اداکار عامر خان کا کہنا تھا کہ ” ہم سپریم کورٹ کا آرٹیکل 377 کو منسوخ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، یہ ان لوگوں کیلئے تاریخی دن ہے جو کہ برابری کے حقوق پر یقین رکھتے ہیں ،عدلیہ نے اپنی ذمہ داری نبھا دی ہے اور اب ہمیں اپنی نبھانی چاہیے ۔“

157a0a9a6955ad79f59bd99c4a83ed45

سونم کپور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم جنس پرست کمیونٹی کیلئے میر ی آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آئے ہیں ، ایک دن یہاں پر کوئی لیبل نہیں ہو گا بلکہ ہر کوئی اپنے خوابوں کے شہر میں زندگی گزارے گا ۔“

bd905703034cea733a3cc08dc36d50b9

بھارتی اداکارہ پریتی زینٹا کا کہناتھا کہ ” اگر آپ کے پاس دل ہے تو آپ کو جسے چاہیں اسے پیار کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ، مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 377 منسوخ کر دیاہے ۔“

6d7ab3445f39c39e797e3c80818539c3