اوگرا کی صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ایل پی جی کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت 

اوگرا کی صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ایل پی جی کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت 

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ایل پی جی کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اوگرا کی ایل پی جی کی یکم ستمبر 2022ءسے متعین کردہ قیمتوں پر نظر رکھیں۔ 
اوگرا کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسرز کیلئے 11.8 کلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 13 روپے اور عام صارف کیلئے یہ قیمت 2 ہزار 496 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 
ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایل پی جی پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن رولز 2001، پٹرولیم پروڈکٹس (پٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 اور دیگر لاگو قوانین کے تحت عوامی مفاد میں کارروائی کریں۔

مصنف کے بارے میں