ملک بھر میں آج یومِ دفاع جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے

09:46 AM, 6 Sep, 2025

لاہور : ملک بھر میں آج یومِ دفاع پاکستان  منایا جا رہا ہے۔ 6 ستمبر 1965ء کو شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، اور "پاکستان زندہ باد" اور "نعرۂ تکبیر، اللہ اکبر" کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

یومِ دفاع کے موقع پر نمازِ فجر کے بعد مساجد میں ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید برآں، مختلف شہروں میں یادگارِ شہداء پر تقاریب، گارڈ کی تبدیلی اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کی تقریبات بھی جاری ہیں۔ تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر اور دفاعی تنصیبات پر قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے، جب کہ مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات خصوصی نشریات و اشاعت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں