مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

09:50 PM, 7 Apr, 2018

کراچی :پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی وکٹ گرا دی ، لیگی ایم این اے بھون داس پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ، آصف زرداری سے ملاقات کے دوران پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بھون داس پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کے دوران ن لیگ چھوڑںے کااعلان کر دیا ۔

بھون داس 2013 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، قبل ازیں ن لیگ کے ایم این اے رمیش کمار نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
 

مزیدخبریں