کامن ویلتھ گیمز ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر

کامن ویلتھ گیمز ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر
کیپشن: pakistan vs india hockey match

کوئنزلینڈ: آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2018 کے دوران ہاکی کے مقابلوں میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی کے مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ آخری لمحات تک سنسنی خیز رہا۔کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی مقابلوں میں راویتی حریف بھارت اور پاکستان کی ہاکی ٹیمیں راونڈ میچ میں آمنے سامنے تھیں۔

بھارت کے دل پریت سنگھ نے پہلے ہی کوارٹر میں گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرے کوارٹر میں ہرمن پریت سنگھ نے بھارت کی برتری کو مزید ایک گول کر کے مستحکم کر دیا اور بھارت نے پاکستان کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

تاہم تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا اور بھارتی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں میں عرفان جونئیر نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول سکور کیا۔