انٹر پول کا حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

انٹر پول کا حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: انٹر پول کا نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار ۔ 

تفصیلات کے مطابق، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹر پول سے رابطہ کیا تھا جس کے جواب میں انٹرپول نے دونوں شخصیات کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس حوالے سے انٹر پول کا تحریری جواب بھی ایف آئی اے کو موصول ہوگیا ہے۔

انٹر پول نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ حسین اور حسن نواز سیاسی شخصیات ہیں جن کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے جاسکتے، ایف آئی اے حکام نے انٹرپول کے جواب سے وزارت داخلہ اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ حسن اور حسین نواز برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہ برطانوی شہریت رکھتے ہیں، حسین اور حسن نواز کو احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔