یورپی ایجنسی کی پابندیوں کے باعث پی آئی اے کو کتنے ارب کا نقصان ہو چکا ہے؟

یورپی ایجنسی کی پابندیوں کے باعث پی آئی اے کو کتنے ارب کا نقصان ہو چکا ہے؟
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: یورپی ایجنسی کی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) پر سفری پابندیوں کے باعث قومی ائیرلائن کو 19 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق یورپی ایجنسی نے ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث پی آئی اے پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کی وجہ سے قومی ائیرلائن کو ماہانہ دو ارب 20 کروڑ اور 9 ماہ کے 19 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ ان پابندیوں کے باعث یورپ کی 58 پروازیں ہفتہ وار متاثر ہوتی رہیں، جن میں ہفتہ وار انگلینڈ کی 46 اور دیگر یورپی ممالک کی 12 فلائٹس شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ سول ایویشن کے ناکافی حفاظتی انتظامات کی وجہ سے گزشتہ سال یہ سفری پابندیاں عائد ہوئی تھیں جبکہ پائلٹس کے جعلی لائسنس اور کراچی حادثے کے بعد سول ایوی ایشن کا اجازت نامہ معطل کردیا گیا تھا۔