بارش یا گرمی ، محکمہ موسمیا ت نے اہم پیشگوئی کردی

11:32 AM, 7 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

  ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے  اہم پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں   آئندہ چند روز موسم گرم رہنے کے ساتھ درجہ حرارت 33 ڈگری  تک جانے  کا امکان ہے ۔

  اسلام آباد میں موسم خشک   رہے گا  ،  پنجاب اور خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع   میں بھی موسم  خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ بلوچستان کےچند علاقوں  ہلکی بارش ہو سکتی ہے  ، کشمیر اور  گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہنے کے امکانات ہیں۔

صوبہ بلوچستان   کی ساحلی  پٹی  میں تیز ہوائیں چلیں گی ، کو ئٹہ، چمن، مستونگ،زیارت، ہرنائی، قلات، بار کھان  میں    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ  سندھ کےبیشتر اضلاع   میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
 

مزیدخبریں