حرا مانی کی بغیر میک اپ ویڈیو ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

03:59 PM, 7 Apr, 2025

لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ حرا مانی کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر فیملی کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بغیر میک اپ کے نظر آئیں۔

ویڈیو میں حرا مانی اپنے بیٹے کو سکول کا کام مکمل نہ کرنے پر ڈانٹتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں اور ساتھ ہی فیملی کے ساتھ گزرے لمحوں کی ویڈیو بناتی ہیں۔ تاہم، ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شکل اور میک اپ کے بغیر نظر آنے پر تنقید شروع کر دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ "حرا مانی کی شکل بغیر میک اپ کے ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی نے مارا پیٹا ہو"، جبکہ دوسرے نے کہا "حرا مانی سے زیادہ تو مانی اچھی لگ رہی ہیں"۔ ان تبصروں نے ایک نیا تنازعہ پیدا کر دیا اور اداکارہ کو سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں