قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان تلخ کلامی، پی ٹی آئی کا احتجاج

08:46 PM, 7 Apr, 2025

اسلام آباد:  قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے کو ملی۔ پی ٹی آئی کے اراکین نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم سپیکر نے ان کی درخواست مسترد کر دی، جس کے بعد اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کر دیا۔

پی ٹی آئی کے اراکین نے "ساڈا حق ایتھے رکھ کے" کے نعرے لگائے اور سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت کئی ارکان سیڑھیوں پر بیٹھ کر احتجاج کرتے رہے۔

مختصر وقت کے بعد اپوزیشن ارکان لابی میں چلے گئے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ پی ٹی آئی اراکین نے وزیر مملکت طلال چوہدری کی تقریر کے دوران بھی شور شرابہ کیا اور نعرے بازی کی۔

مزیدخبریں