اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت سندھ کے پانی کے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پنجاب سمیت کسی صوبے کو سندھ کا پانی نہیں جانے دیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے لیے اہم اتحادی ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر اہم پیشرفت ہو چکی ہے، تاہم سندھ کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ اسحاق ڈار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بعض غلط فہمیوں کی بنیاد پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، لیکن سندھ کے پانی کے حقوق کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔