نیویارک: سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق اہم قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی

09:02 AM, 7 Apr, 2026

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور تجارتی جہاز رانی کے تحفظ سے متعلق ایک اہم قرارداد پر ووٹنگ کرے گی۔ بحرین کی جانب سے پیش کردہ اس مسودے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تجارتی جہازوں پر حملے بند کرے اور عالمی گزرگاہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرے۔


 قرارداد میں فی الحال ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی اجازت شامل نہیں کی گئی۔ یہ ووٹنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے محض 9 گھنٹے قبل ہو رہی ہے، جسے خطے میں جنگ روکنے کی آخری سفارتی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں