پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑا کریش: ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس گر گیا، ڈیڑھ لاکھ کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی

11:10 AM, 7 Apr, 2026

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں فروخت کے شدید دباؤ کے باعث انڈیکس میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک بار پھر 1 لاکھ 50 ہزار کی اہم نفسیاتی حد سے نیچے آگیا ہے۔
 دورانِ ٹریڈنگ کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس میں 1 ہزار 534 پوائنٹس کی نمایاں مندی دیکھی گئی۔ اس بڑی گراوٹ کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 673 کی سطح پر آگیا ہے۔ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ 1 لاکھ 51 ہزار 207 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج آغاز سے ہی مندی کے بادل چھائے رہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح سے نیچے گرنا سرمایہ کاروں کی جانب سے 'پرافٹ ٹیکنگ' (منافع خوری) اور عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے خدشات کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ مارکیٹ میں اس اچانک مندی سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں اور حصص بازار میں فی الحال محتاط رویہ اپنایا جا رہا ہے

مزیدخبریں