کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اپنی ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جو وائس اور ویڈیو کالز کے دوران پس منظر کے شور کو خودکار طور پر کم کرے گا۔
نئی رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔ اس کی مدد سے اگر آپ ٹریفک یا ہجوم والے ماحول میں کال کریں گے تو کال کرنے والے کی آواز زیادہ واضح اور صاف سنائی دے گی۔
صارفین کال کے دوران اس فیچر کو خود آن یا آف کر سکتے ہیں۔ یہ آپشن کال مینیو میں "Raise Hand" اور "Share Screen" کے نیچے نظر آئے گا۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیچر بائی ڈیفالٹ فعال ہوگا۔
چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ کب یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔