امریکی انتخابات میں روسی مداخلت انتہائی خطر ناک ہے :امریکی وزیر خارجہ

06:39 PM, 7 Aug, 2017

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت نے دونوں ملکوں کے درمیان عدم اعتماد کی خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے َ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے پیر کے روز بتایا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاﺅروف  کو آگاہ کر دیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت نے دونوں ملکوں کے درمیان عدم اعتماد کی خطرناک صورت حال پیدا کر رکھی ہے ۔
منیلا میں خطے کی سطح پر ایک سکیورٹی اجلاس میں لاﺅروف ے ملاقات کے بعد ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ انہوں اپنے روسی ہم منصب کو متنبہ کر دیا ہے کہ واشنگٹن کرملن کی جانب سے روس میں امریکی سفارتی مشن کو کم کرنے کے فیصلے کے جواب پر غور کر رہا ہے۔
ٹیلرسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ "ہم نے مداخلت کے واقعے کی دور رس خطرات کے اداراک کے لیے سرگئی لاﺅروف  کی مدد کی کیوں کہ اس صورت حال سے نمٹنا ہم پر لازم ہے"۔ٹیلرسن کے مطابق انہوں نے بے دخلی سے متعلق سفارتی یادداشت کا جواز جاننے کے واسطے کئی وضاحتی سوالات پیش کیے تاہم انہوں نے روسیوں کو آگاہ کر دیا کہ امریکا کی جانب سے ستمبر میں اس کا جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ روس نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے باور کرائی جانے والی ان معلومات کی سختی سے تردید کی تھی جن کے مطابق روس نے آخری صدارتی انتخابات میں پلڑا ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں کرنے کی کوشش کی تھی۔

مزیدخبریں