ریحام خان نے اپنے دورہ سوات کے دوران کس کے ساتھ ملاقات کی ؟ نیو نیوز نے پتا چلا لیا

ریحام خان نے اپنے دورہ سوات کے دوران کس کے ساتھ ملاقات کی ؟ نیو نیوز نے پتا چلا لیا

لاہور : ریحام خان نے اپنے دورہ سوات کے دوران کس کے ساتھ ملاقات کی ؟نیو نیوز نے پتا چلا لیا۔ نون لیگ کے رہنما ملک نور اعوان کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی حاصل کر لی .

نیو نیوز نے ریحام خان اور لیگی رہنما ملک نوراعوان کے درمیان سوات میں ہونے والی ملاقات کی تصویریں حاصل کرلیں۔یہ وہی ملک نوراعوان ہیں جنہوں نے قومی اسمبلی کے باہر شیخ رشید کے ساتھ تکرار کی .نیو نیوز نے تصاویر نشر کیں تو ریحام خان نے سازش کے الزامات مسترد کردیئے .

اپنے ٹویٹ میں ریحام خان نے لکھا ہے کہ ملک نوراعوان اوورسیز پاکستانی ہیں،،ان کے پاس ایک اسٹوری تھی جس پر وہ فلم بنانا چاہتی ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں