عرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری، حوثی باغیوں کا بڑا اسلحہ ڈپو تباہ

عرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری، حوثی باغیوں کا بڑا اسلحہ ڈپو تباہ

صنعا:عرب اتحاد کے طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعاءکے جنوب مغرب میں جبلِ ضفار کے علاقے میں بم باری کر کے حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاﺅںکے ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو تباہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب صنعاءکے مختلف حصے دھماکوں سے گونج اٹھے جب کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں مذکورہ ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔یمن کے شمال میں صعدہ میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی طیاروں نے باقم کے سرحدی علاقے کے علاوہ الثعبان ، مریصعہ ، السداد اور کتاف کے علاقوں میں باغی ملیشیا کے میزائل داغنے کے ٹھکانوں اور اس کے عناصر کے مجمعوں کو نشانہ بنایا۔
ادھر یمن کے شمال مغربی صوبے حجّہ میں اتحادی طیاروں نے حرض اور میدی کے جنوب میں مسلح ملیشیاﺅںکے مختلف ٹھکانوں پر 15 سے زیادہ حملے کیے۔ اس علاقے میں یمن کی قومی فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔