نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلیں گے جبکہ ٹی 20 سیریز سے باہر ہونگے۔ کیویز ٹیم کی جانب سسے  کین ولیمسن تینوں فارمیٹ میں قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی درخواست مسترد کر دی
   

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ ٹیم میں ٹوڈ ایسٹل ، ٹام بلنڈل، بولٹ،کولن ڈی گرینڈ ہوم، میٹ ہنری، ٹام لیتھم،ہنری نکولس، جیت راول ، اجاز پٹیل، سودھی، ٹم ساﺅتھی، راس ٹیلر ،نیل وینگر اور بی جے واٹلنگ شامل ہیں جبکہ محدود اوورز میچز میں مارٹن گپٹل کولن منرو ،ٹیلر اور نکولس شامل کئے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں