شمالی وزیرستان  : فوجی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، جوان شہید

شمالی وزیرستان  : فوجی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، جوان شہید
سورس: فائل فوٹو

شمالی وزیرستان  : شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا ہے ۔واقعہ کے بعد دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

آئی ایس  پی آر کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میں فوجی چوکی پر دہشت گردی نے فائرنگ کی ۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا  ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی شاہد   شہید ہو گیا جس کا تعلق بہاولپور سے ہے ۔ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔