فلسطینیوں کو درپیش ناقابل تصور تکالیف ختم کی جائیں:پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ

09:13 AM, 7 Aug, 2025

نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطینی عوام کو درپیش سنگین انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ ہمیں زمینی حقائق کی سنگینی کا ادراک ہونا چاہیے، کیونکہ پوری دنیا بے یقینی کے عالم میں اس صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جاری جنگ میں سب سے زیادہ نشانہ عام شہری بنے۔

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری امداد فراہم کرے اور فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ اس طویل بحران کا کوئی حل نکل سکے۔

مزیدخبریں