واشنگٹن :عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امریکا میں 100 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے، جو کمپنی کے نئے "امریکن مینوفیکچرنگ پروگرام" کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ایپل کی پیداواری صلاحیت اور سپلائی چین کو امریکا منتقل کرنا ہے۔
ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کے مطابق، یہ سرمایہ کاری فروری 2025 میں اعلان کردہ 500 ارب ڈالر کے علاوہ ہوگی۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ آئندہ چار برسوں میں امریکا میں کل 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے۔
ٹم کُک نے بتایا کہ اس منصوبے سے لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور امریکا کا ٹیکنالوجی شعبہ مزید خود کفیل بنے گا۔
اس موقع پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "دیوالیہ امریکا آج سرمایہ کاری کا مرکز بن گیا ہے"، جو ان کے بقول معیشت کی بحالی کا ثبوت ہے۔