کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان, الرٹ جاری

10:25 AM, 7 Aug, 2025

اسلام آباد:کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں 6 سے 7 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ  ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گلگت بلتستان کے ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ کشمیر کے وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بھی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کی ہے اور پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں محفوظ رہنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں تاکہ جان و مال کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

مزیدخبریں