بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

10:43 AM, 7 Aug, 2025

کوئٹہ:بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سمیت کئی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ بندش 15 اگست تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور صوبائی حکام کے مطابق کوہلو، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور ہرنائی میں سروس غیر معینہ مدت کے لیے بند کی گئی ہے۔

عوامی شکایات کے مطابق انٹرنیٹ معطلی کے باعث طلبہ کی آن لائن تعلیم متاثر ہو رہی ہے جبکہ فری لانسرز اور ڈیجیٹل کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں