کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹری میں شدید آگ،پانچ منزلہ عمارت کی چھتیں منہدم،آتشزدگی تیسرے درجے کی قرار

02:20 PM, 7 Aug, 2025

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی جسے فائر بریگیڈ نے تیسرے درجے کا قرار دیا ہے۔ موقع پر پہنچنے والی 16 فائر ٹینڈرز اور 2 بوزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

آگ لگنے سے فیکٹری کی پانچ منزلہ عمارت کی چند چھتیں منہدم ہو گئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں