الیکشن ٹریبیونلز کی نصف سے زائد انتخابی درخواستیں تاحال زیر التوا:فافن کی رپورٹ جاری

06:37 PM, 7 Aug, 2025

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن ٹریبیونلز کی کارکردگی سے متعلق اپنی آٹھویں رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ملک بھر میں انتخابی عذرداریوں (الیکشن پیٹیشنز) کے فیصلوں کی رفتار سست روی کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق 21 اپریل سے 31 جولائی 2025 کے درمیان صرف 35 انتخابی درخواستوں پر فیصلے سنائے گئے۔ مجموعی طور پر ٹریبیونلز کو موصول 374 میں سے صرف 171 پیٹیشنز پر فیصلے ہو چکے ہیں، جب کہ 203 درخواستیں تاحال زیر التوا ہیں۔

فافن کے مطابق ان میں سے 124 درخواستیں قومی اسمبلی اور 250 صوبائی اسمبلیوں سے متعلق ہیں، جن کا جلد فیصلہ انتخابی عمل کی شفافیت کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں