سجل علی کے نئے فیشن فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی

08:31 AM, 7 Aug, 2026

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے تازہ ترین فیشن فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ ان کے اس نئے انداز پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

سجل علی، جو ان دنوں ڈرامہ ’زنجیریں‘ میں رابعہ کے کردار کے باعث ناظرین میں مقبول ہیں، اس بار ایک منفرد فیشن لک میں نظر آئیں۔

فوٹو شوٹ میں اداکارہ نے لمبی وگ، گہرے رنگ کا میک اپ اور ڈارک لباس کا انتخاب کیا، جس نے ان کے روایتی انداز سے ہٹ کر ایک نیا تاثر پیش کیا۔

ان کے اس فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردِعمل کا اظہار کیا۔ بعض مداحوں نے ان کے جرات مندانہ اور تجرباتی فیشن کو سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے اس انداز کو غیر روایتی قرار دیتے ہوئے تنقیدی تبصرے بھی کیے۔ مجموعی طور پر سجل علی کا یہ نیا لک آن لائن بحث کا موضوع بن گیا۔

مزیدخبریں