وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی وفد کی عمرہ کی سعادت، پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں

09:14 AM, 7 Aug, 2026

مکہ مکرمہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،  چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔

عمرہ کی ادائیگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان کو کعبہ شریف کی زیارتِ خاص کی سعادت حاصل ہوئی، جہاں انہوں نے عبادات ادا کیں اور روحانی لمحات گزارے۔

عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور وفد کے دیگر ارکان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، عوام کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں اعلیٰ سطحی پاکستانی قیادت نے مذہبی فریضے کی ادائیگی کے ساتھ ملکی و قومی مفادات، امتِ مسلمہ کی یکجہتی اور عالمی امن کے لیے دعا کی۔

مزیدخبریں