اوور 60 ورلڈ کپ 2026: پاکستانی ٹیم کینیڈا روانہ

09:57 AM, 7 Aug, 2026

لاہور : پاکستان کی اوور 60 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے کینیڈا روانہ ہوگئی۔ ٹورنامنٹ 9 سے 23 اگست تک مسی ساگا میں کھیلا جائے گا، جس میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹیم کے اعزاز میں کراچی میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹیم کی قیادت فواد اعجاز خان کریں گے جبکہ سید مظہر حسین نائب کپتان ہوں گے۔ اسکواڈ میں سابق قومی کھلاڑی ساجد علی بھی شامل ہیں۔

پاکستان اپنی مہم کا آغاز 9 اگست کو ویلز کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں