ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی برطانیہ میں خفیہ شادی تقریب کا اہتمام

12:15 PM, 7 Aug, 2026

برطانیہ : ہالی ووڈ سٹارز  ٹام ہالینڈ اور زینڈایا نے اپنی شادی کی خوشی میں برطانیہ کے سرے علاقے میں واقع ایک لگژری ہوٹل میں قریبی افراد کے لیے خفیہ تقریب منعقد کی۔

رپورٹس کے مطابق 4 اگست کو فائیو سٹار ہوٹل بیوربروک میں ہونے والی اس تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ ٹام ہالینڈ کے بھائی سام، ہیری اور پیڈی بھی تقریب کا حصہ بنے، جنہوں نے خصوصی انداز کے سیاہ ٹکسیڈو زیب تن کیے ہوئے تھے۔

ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی ملاقات فلم ’سپائیڈر مین‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا۔ دونوں نے طویل عرصے تک اپنے تعلق کو نجی رکھا، بعد ازاں 2025 میں منگنی کی خبریں سامنے آئیں اور 2026 کے آغاز میں ان کی خفیہ شادی کی اطلاعات سامنے آئیں۔

جوڑے نے اب تک اپنی شادی سے متعلق زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کیں اور وہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مزیدخبریں