وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

02:51 PM, 7 Aug, 2026

مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

مکہ مکرمہ میں قصرالصفاء آمد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف سے گرمجوشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون، علاقائی امن و استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزیدخبریں