ڈاکٹر شہباز گل کی قسمت کھل اٹھی ،وزیر اعظم نے اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا

ڈاکٹر شہباز گل کی قسمت کھل اٹھی ،وزیر اعظم نے اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا

زیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی قسمت ایک بار پھر کھل اٹھی،وزیر اعظم نے وفاق میں اہم ذمہ داری دینے کافیصلہ کر لیا،آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔


 میڈیا رپورٹس کے مطابق چندماہ قبل ترجمان وزیر اعلیٰ  پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے والےڈاکٹر شہباز گل کومرکز میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ ہو گیا ہے اوراِنہیں اب  وزیر اعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کیا جائے گا ،اس سلسلہ میں آئندہ24 سے 48 گھنٹوں میں نوٹی فکیشن  بھی جاری کردیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو بھی وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری تفویض کیے جانے کا امکان ہے۔