مظفرآباد اور وادیٔ نیلم میں زلزلے کے جھٹکے

11:38 AM, 7 Dec, 2025

مظفر آباد : آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد، وادیٔ نیلم اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بالاکوٹ کے جنوب مشرق میں تقریباً 10 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ فوراً گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اللہ کے آگے دعائیں مانگتے رہے۔ تاہم، خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدخبریں