رنویر سنگھ روہت شیٹی کی فلم میں کام کریں گے

رنویر سنگھ روہت شیٹی کی فلم میں کام کریں گے

ممبئی :بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رنویر سنگھ ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم ”مائی نیم اِز لاکھان“ میں کام کریں گے۔کہا یہ جا رہا ہے کہ یہ فلم تیلگو فلم ٹیمپرکا ہندی ورژن بنایا جا رہا ہے۔

سنا یہ بھی گیا ہے کہ اس فلم کے لیے پہلے روہت کو کرن کی پشت پناہی بھی حاصل تھی لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر یہ ممکن نہ ہو سکا اور اب روہت ہی اس فلم کے کرتا دھرتا ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ آیا اپنی پہلی فلموں کی طرح رنویر اس فلم میں بھی اداکاری اور سٹائل سے عوام کو متاثر کر پائیں گے یا نہیں۔